پشاور: خیبر ایجنسی کے علاقے پشین کلی ملیزئی روڈ پر لیویز چوکی پر فائرنگ سے دو لیویز اہلکا ر اور ایک راہ گیر شہید ہو گئے، لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر حملہ کیا، لیویز چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں دو لیویز ہز اہلکار شہید ہو گئے، لیویز حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کو تین تین گولیاں لگی ہیں۔
وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی رتبہ پایا، شہید لیویز اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حملے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی تاہم حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔
دوسری جانب زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا تھا۔