اسلام آباد: اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت متنازعہ ٹویٹس پر درج دو مقدمات میں عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کردی، عدالت نے 5،5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیکا کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت متنازعہ ٹویٹس پر درج دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل علی بخاری نے عدالت میں کہا کہ اعظم سواتی 27 نومبر 2022 کو گرفتار ہوئے اور چار دن جسمانی ریمانڈ پر رہے، اعظم سواتی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے ضمانت خارج کردی۔
بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت 5،5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض کنفرم کر دی۔