لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی، 5اور 6اگست تک مون سون بارشوں کا اسپیل جاری رہے گا۔
آج بھی پنجاب کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان ۔آج بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباد ، پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار اورجنوبی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے ا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔