انسداد دہشتگردی عدالت کا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

11:21 AM, 31 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلا م آباد: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے  تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

بانی پی ٹی آئی عمران خان ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل عدالت پیش ہوئے۔  

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں کون سی جیل میں ہیں؟ وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

عدالت نے جیل سپرینڈینٹ کو ہدایت دی کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے  کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں