تہران: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر ڈاکٹر پیزکیان کی حلف برداری کی تقریب کے عشائیے میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے ڈاکٹر پیزکیان کو شاندار انتخابی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر پیزکیان نے نائب وزیر اعظم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم اور صدر پاکستان کی خواہشات کا بھی شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیراعظم نے صدر پیزکیان کی متحرک قیادت میں ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنی حکومت کے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے عزم پر زور دیا۔