چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں، سب متفق ہیں نگران وزیر اعظم سیاست دان ہی ہونا چاہئے، باپ پارٹی کے اراکین ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں: حافظ حمد اللہ

08:58 PM, 31 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد:پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ کاکہنا ہےکہ  نگرا ن وزیرا عظم کے لیے پانچ نام زیر غور ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کے لیے پانچ نام زیر غور ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ اس میں سیاست ،دان، ٹیکنوکریٹ اور معاشی ماہر ہیں۔

تاہم میں یہ ضرور کہوں گاکہ  اتفاق ہے کہ  نگران وزیراعظم سیاست د  ان ہونا چاہئے ،سب اس بات پر متفق ہیں نگران وزیر اعظم سیاست دان ہی  ہونا چاہئے۔سیاست دان جتنا تجربہ کار ہو اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ الیکشن  وقت پر ہوں لیکن جب نگران حکومت ہوگی تو اختیارات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  باپ پارٹی کے اراکین مسلم لیگ ن  میں شامل ہورہے ہیں۔  ن لیگ فی الحال بڑی پارٹی ہے، جو لوگ پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں ان کو پارٹی میں نہیں لانا چاہئے۔  

مزیدخبریں