آڈیو لیکس کمیشن کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

آڈیو لیکس کمیشن کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد:آڈیو لیکس کمیشن کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نےجسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔

وکیل ریاض حنیف راہی نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔وکیل ریاض حنیف راہی نے اپنی درخواست واپس لے لی، اس بنیاد پرمعاملہ نمٹادیا گیا۔

موقف اختیار کیاگیا  تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے اپنی کارروائی جاری رکھی جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔اس درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کیے تھے

مصنف کے بارے میں