فلم یا ڈرامے میں ایکشن کردارکی خواہش مند ہوں ،جب  اسلحہ اٹھاتی ہوں تو اپنا آپ مکمل لگتا ہے: ایمان علی

05:57 PM, 31 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: ماڈل واداکارہ ایمان علی کاکہنا ہے کہ  میں جب اسلحہ اٹھاتی ہوں تو مجھے اپنا آپ مکمل لگتا ہے۔ا نہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں جب اسلحہ اٹھاتی ہوں تومجھے اپنا آپ مکمل لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  شروع سے ہی کم اعتماد رہی ، یہی وجہ ہے کہ ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتی۔

فلموں میں بات کرنے کے حوالے سے ایمان علی نے بتایا کہ فلم ’ٹچ بٹن‘ میں انہوں نے صرف اپنا کردار انجوائے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹچ بٹن کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ان کا خیال نہیں رکھا گیا، سیٹ پر سہولیات نہیں تھیں، وینیٹی وین نہیں دی گئی، اُس وقت سردی بہت زیادہ تھی تو ہیٹر بھی نہیں چل رہا تھا۔

ایمان علی نے بتایا کہ ’پاکستانی فلموں کے سکرپٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خواتین کے حوالے سے لکھے جانے والے کرداروں پر خوش نہیں ہوں، میں انتظار کر رہی تھی کہ کوئی بہت بڑا پراجیکٹ آفر ہو لیکن اتنا انتظار کرکے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔


انہوں نے بتایا کہ 2 سکرپٹ لکھ چکی ہوں جو مکمل طور پر تیار ہیں، پہلے سکرپٹ کو لوگ پڑھ کر کہہ رہے ہیں کہ یہ رومانوی کامیڈی سکرپٹ ہے لیکن یہ عام زندگی سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا سکرپٹ ایکشن فلم کے لیے ہے۔ ٹی وی  پر کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایمان علی نے بتایا کہ ایک مختصر سیریل کے حوالے سے بات چل رہی ہے، جلد ہی ٹی وی پر نظر آؤں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فلم یا ڈرامے میں ایکشن کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مجھے اسلحہ بہت پسند ہے، مجھے اپنا آپ مکمل لگتا ہے جب میں اسلحہ اٹھاتی ہوں، اس لیے میں چاہتی ہوں کہ کسی ڈرامے یا فلم میں اسلحہ اٹھا کر کردار ادا کروں۔لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت پیاری ہوں لیکن آئینہ دیکھ کر یقین نہیں آتا، اس لیے میں میک اپ کرنے کے بعد آئینہ نہیں دیکھتی۔میں سیلفی نہیں لے سکتی، میں چاہتی ہوں کہ کوئی میری تصاویر لے۔

شوبز انڈسٹری میں میرے زیادہ دوست نہیں ہیں کیونکہ میرے پاس فالتو وقت نہیں ہے، دوستیاں مجھے جھوٹی لگتی ہے۔  شادی کے بعد کی زندگی زیادہ بہتر ہوگئی ہے، جیون ساتھی کے ساتھ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔ایمان نے اداکار کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ ایک اداکار میرے ساتھ شادی کے لیے سنجیدہ ہوگیا تھا، لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ میں اس پر بھروسہ نہیں کرتی تھی اور اس کی عادتیں اچھی نہیں تھیں اور اب اس کی شادی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں