ڈاک   کے نرخ میں50 فی صد اضافہ 

05:23 PM, 31 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: ڈاک کے نرخ میں 50 فی صد اضافہ کردیاگیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے بھی ڈاک نرخ بڑھادیئے ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کیاگیا ہے۔ 

پاکستان پوسٹ نے ایک کلو گرام پارسل کے بغیر رجسٹریشن نرخ 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے  جبکہ 30 کلو گرام 875 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کر دیئے ہیں۔

نئے نرخ کے مطابق رجسٹرڈ اخبارات اور رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے کیے گئے ہیں ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

محکمہ کے متعلقہ افسران کاکہنا ہے کہ مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ۔ڈلیوری سروس مزید بہتر کرنے کیلئے بھی  کوشش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں