اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان 6 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال ، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر موجود تھے۔
وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان ، وفاقی وزیرہوا بازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق ،وفاقی وزیرغذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اوروزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے علاوہ چینی وفد کے ارکان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔