لاہور (محمد اشرف مہتاب) پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور خوشخبری آ گئی۔ آئی ایم ایف نے مالی سال 2023ءاور 2024ءکےلئے رپورٹ جاری کر دی ہے۔دنیا میں پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ میں رواں مالی سال کے اختتام پر تیسرے نمبر پر آنے کا امکان بڑھ رہا ہے۔ دنیا کی جی ڈی پی چار سال گزرنے کے باوجود کورونا وائرس کے اثرات سے نہ نکل سکی۔ رواں مالی سال کے اختتام پر بھارت پہلے، چین دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر آ جائے گا۔ پاکستان جی ڈی پی گروتھ میں جنوبی افریقا، فرانس، جرمنی، برازیل، برطانیہ، جاپان، امریکا اور اٹلی سے آگے نکل جائے گا۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام پر بھارت 6 اعشاریہ 3 کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے گا۔ چین 4 اعشاریہ 5 فیصد کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 3 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گا۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ساؤتھ افریقہ 1 اعشاریہ 7 کے ساتھ چوتھے، فرانس اور جرمنی 1اعشاریہ 3 فیصد کے ساتھ 5 ویں، برازیل 1 اعشاریہ 2 فیصد کے ساتھ چھٹے، برطانیہ، جاپان اور امریکہ 1 فیصد کےساتھ ساتویں اور اٹلی 0 اعشاریہ 9 فیصد کے ساتھ 8 آٹھویں نمبر پر آئے گا۔
کورونا کے اگلے برس 2021 میں بھارت کی جی ڈی پی 9 اعشاریہ1 فیصد پر رہی۔ 2022 میں 7 اعشاریہ2 پر 2023 میں 6 اعشاریہ1 فیصد پر اور رواں برس 6 اعشاریہ3 پر رہنے کا امکان ہے۔ چین کی جی ڈی پی 2021 میں 8 اعشاریہ4 پر 2022 میں 3 فیصد، 2023 میں 5 اعشاریہ2 فیصد اور رواں مالی سال کے اختتام پر 4 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ جاپان کی 2021 میں 2 اعشاریہ2 فیصد 2022 میں 1 اعشاریہ1 فیصد، 2023 میں 1اعشاریہ4 فیصد اور رواں مالی سال1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جی ڈی پی 2021 میں 5 اعشاریہ 9 فیصد، 2022 میں 2 اعشاریہ1 فیصد، 2023 میں 1 اعشاریہ8 فیصد اور رواں مالی سال میں 1 فیصد رہنے کی امید کی جا رہی ہے۔ جرمنی کی جی ڈی پی گروتھ 2021 میں 2 اعشاریہ6 فیصد، 2022 میں 1 اعشاریہ8 فیصد، 2023 میں منفی 0 اعشاریہ 3 فیصد اور رواں مالی سال میں 1 اعشاریہ3 فیصد تک رہ سکتی ہے۔
برطانیہ کی 2021 میں جی ڈی پی گروتھ 7 اعشاریہ 6 فیصد، 2022 میں 4 اعشاریہ 1 فیصد، 2023 میں 0 اعشاریہ 4 فیصد اور رواں مالی سال کے اختتام پر 1 فیصد رہنے کی قوی امید ہے۔ جنوبی افریقا کی2021 میں جی ڈی پی پیداوار 4 اعشاریہ7 فیصد، 2022 میں1 اعشاریہ9 فیصد، 2023 میں 0 اعشاریہ 3 فیصد اور روں مالی سال کے اختتام پر 1 اعشاریہ 7 فیصد تک رہ سکتی ہے۔
برازیل کی 2021 میں جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد، 2022 میں 2 اعشاریہ 9 فیصد، 2023 میں 2۔1 فیصد اور رواں مالی سال 1 اعشاریہ 2 فیصد رہ سکتی ہے۔ اٹلی کی جی ڈی پی 2021 میں 7 فیصد، 2022 میں 3 اعشاریہ 7 فیصد، 2023 میں 1اعشاریہ1 فیصد اور 2024 کے جون تک 0 اعشاریہ9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
فرانس کی جی ڈی پی کی گروتھ 2021 میں 6 اعشاریہ 4 فیصد، 2022 میں 2 اعشاریہ 5 فیصد 2023 میں 0 اعشاریہ 8 فیصد اور رواں مالی سال کے اختتام پر 1 اعشاریہ 3 فیصد رہ سکتی ہے۔