پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

12:43 PM, 31 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام اباد: پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لاہور میں پیدا ہونے والے عثمان نے یورپ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد اپنے گھوڑے معراج پر یہ کارنامہ انجام دیا۔

عثمان خان نے آئرلینڈ میں ہونیوالے ایکیوسٹرئین مقابلوں میں کوالیفائینگ معیار حاصل کرلیا۔ آئرلینڈ میں عثمان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔عثمان ایونٹ میں   کراس کنٹری، شو جمپنگ اور ڈریسیج کے ایک مجموعی کھیل میں حصہ لیں گے  جو گھوڑے اور سوار دونوں کو گھڑ سواری کے تمام پہلوؤں میں جانچے گا۔

اولمپکس میں خان کی یہ دوسری مسلسل  کوالیفیکیشن ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن آسٹریلیا میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ ان کا گھوڑا مر گیا۔

عثمان اس سے قبل ایشین گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے تھے لیکن پاکستان کی گھڑ سواری فیڈریشن نے مقررہ تاریخ سے پہلے ان کی شرکت کی تصدیق نہیں کی۔عثمان  پیرس اولمپکس کی بہتر تیاری کے لیے فرانس منتقل ہو گئے۔

واضح رہے کہ وہ اولمپکس  کے ایکوسٹرین  مقابلوں میں حصہ لینےوالےپہلےپاکستانی ہوں گے۔

مزیدخبریں