لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک 2023ء کے رزلٹ کا اعلان کردیا گیا .کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔
میٹرک سالانہ نتائج کے حوالے سے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آقا علی عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال میٹرک میں بچوں کی کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا، پریس کانفرنس میں چیئر مین پروفیسر مرزا حبیب ، کنٹرولر امتحانات عرفان احمد اور سیکرٹری بورڈ بشرح بی بی بھی ہمراہ موجود تھے ۔
جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحان میں 2 لاکھ 30 ہزار بچے شریک ہوئے ، جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی،امتحان میں 57 ہزار کے قریب بچے امتحان میں فیل ہوگئے، امسال کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔
رزلٹ بورڈ ویب سائٹ اور موبائل فون کے ذریعے بھی معلوم کیا جا سکے گا، طلبہ موبائل سے رزلٹ معلوم کرنے کے لئے رول نمبر لکھ کر کوڈ پر بھیجیں گے۔
طلبہ و والدین فیصل آباد میٹرک کے نتائج معلوم کرنے کے لیے کوڈ 800240 پر رول نمبر بھیجیں، ڈیرہ غازی خان میٹرک کے نتائج معلوم کرنے کے لیے کوڈ 800295 ہے۔
گوجرانوالہ میٹرک نتائج معلوم کرنے کے لیے کوڈ 800299،راولپنڈی میٹرک نتائج معلوم کرنے کے لیے کوڈ 800296پر رول نمبر بھیج کر رزلٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
لاہور میٹرک نتائج معلوم کرنے کے لیے کوڈ 800296ہے جبکہ بہاولپور میٹرک کا نتیجہ معلوم کرنے کے لیے کوڈ 800298پر رول نمبر بھیجیں، سرگودھا کے لئے کوڈ 800290 ہے۔
ساہیوال میٹرک نتائج معلوم کرنے کے لیے کوڈ 800292ہے جبکہ ملتان میٹرک نتائج معلوم کرنے کے لیے اپنا رول نمبر کوڈ 800293پر بھیجیں۔
اپنا رزلٹ ویبسائٹ پر چیک کرنے کیلئے نیچے دی گئی ویب سائٹ پر کلک کریں
https://www.biselahore.com/