قومی سیاست میں ہل چل ، ن لیگ کے 12 ایم این ایز کے عمران خان سے رابطوں کا انکشاف 

10:48 PM, 31 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی سیاست میں ہل چل مچ گئی ہے۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے 12 ارکان اسمبلی کے عمران خان سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

سینئر صحافی نصرت جاوید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ن لیگ کے 12 ایم این ایز پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مجھے ان کے نام بھی معلوم ہیں۔ انہوں نے از راہ تفنن کہا شہباز شریف اپنے آئی بی چیف کو عہدے سے ہٹائیں یا پھر مجھے لفافہ دیں تو میں نام بتاسکتا ہوں۔ 

نصرت جاوید جن کے ساتھ پروگرام میں سینئر صحافی مظہر عباس اور اویس توحید بھی موجود تھے نے کہا کہ پنجاب عمران خان کے پاس نہیں آیا بلکہ چودھری پرویز الہٰی کے پاس گیا ہے۔ چودھری پرویز الہٰی دو دھاری تلوار ہیں اور جلد ہی عمران خان اور پرویز الہٰی میں اختلافات نظر آئیں گے۔ 

مزیدخبریں