اسلام آباد: حکومت کی طرف سے عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 5پیسے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 227روپے 19پیسے ہوگئی ہے۔ اعلان وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔
The government is able to decrease the price of petrol by Rs 3.05 per litre. The price of diesel has however gone up by Rs 8.95. These prices are effective from midnight August 1. Pakistan Zindabad pic.twitter.com/YQGp9bYiss
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 31, 2022
حکومت کی طرف سے ڈیزل کی قیمت میں 8روپے95پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت244روپے95پیسے ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے62 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔