2 ماہ کے اندر انتخابات ہوں گے، تیاری کرلیں: عمران خان، ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

07:51 PM, 31 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دے دیا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق عمران خان نے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ چھ سے اٹھ ہفتے میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے ۔اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں  انتخابات کی تیاری کریں۔ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتے میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک  دیدیا۔ 

عمران خان نے کہا کہ تنظیمیں مکمل کی جائیں تا کہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا۔ مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی۔ سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔

مزیدخبریں