اسلام آباد: پی ٹی آئی کی پونے چار سال کی حکومت میں ڈالر 65 روپے جبکہ موجودہ حکومت کے تین ماہ میں 51 روپے مہنگا ہوا۔ اسی تناسب سے دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں بھی بڑھتی رہیں۔
نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں برطانوی پاؤنڈ 84روپے جبکہ یورو56.48روپے مہنگا ہوا۔ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین ماہ میں برطانوی پاؤنڈ 40جبکہ یورو38روپے مہنگا ہوگیا۔ ریال 12.5روپے مہنگا ہوگیا۔
عمران خان کے اقتدار میں آنے پر بیس اگست 2018کو ڈالر 124.50روپے کا تھا۔عمران خان نے اقتدار چھوڑا تو ڈالر189روپے تک جاچکا تھا۔بیس اگست 2018کو پاؤنڈ 156کا تھا جو عمران خان کے جانے کے وقت 240روپے کا ہوگیا ۔موجودہ حکومت کے ساڑھے تین ماہ میں پاؤنڈ 280تک پہنچ گیا۔
عمران خان کے آئے تو یورو142.48روپے کا تھا۔عمران خان کے اقتدار سے جانے کے وقت یورو199تک پہنچ گیا۔موجودہ حکومت کے ساڑھے تین ماہ میں یورو237تک پہنچ گیا ۔
عمران خان کے اقتدار میں آنے پر ریال 33.40روپے کا تھا۔عمران خان کے جانے کے وقت ریال 49.50روپے پہنچ گیا۔موجودہ حکومت کے ساڑھے تین ماہ میں ریال 62روپے تک پہنچ گیا۔