عمران خان نے پرویزالہٰی کی کرسی سنبھال لی، کس کس کو کابینہ میں شامل کرنا ہے نام بھی بتا دیے

05:09 PM, 31 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہورکے موقع پر ایوان وزیراعلی میں پرویز الہی سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے جبکہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سامنے پڑی کرسی پر بیٹھے۔   

نیو نیوز کے مطابق عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں پنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں چودھری مونس الہٰی بھی موجود تھے۔ 

 پرویز الہٰی کو چئیرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کی مختصر ورکنگ کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔کابینہ کی تشکیل مرحلہ وار کی جائے گی۔ سابق وزیراعلی عثمان بزدار کی کابینہ میں شاہل بہتر کارکردگی والے وزرا کابینہ کا حصہ ہونگے ۔ 

ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو سینئر وزیر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ مراد راس کو وزیر سکول ایجوکیشن ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیر صحت ،راجہ بشارت وزیر قانون،ہاشم جواں بخت کو محکمہ خزانہ کا قلمدان دیا جائے گا ۔راجہ یاسر ہمایوں کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم کا قلمدان ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِداخلہ کیلئے فواد چودھری ، شہباز گل اور عمر سرفراز چیمہ کے نام زیرغور ہیں۔ میاں اسلم اقبال کو کامرس اینڈ انڈسٹریز،محسن لغاری،فیاض الحسن چوہان،صمصام بخاری،  یاور بخاری،ساجد بھٹی،عمار یاسر،حسین بہادر اور محمد رضوان بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ 

مزیدخبریں