اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں پولیس کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی پانی کو راستہ دینے کے لئے تین گاؤں کے افراد کے اجتماع پر پولیس کی کارروائی کھلی غنڈہ گردی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں ایم پی اے احمد کریم کنڈی اور میئر الطاف شاہ کی موجودگی میں پولیس کی کارروائی بظاہر سیاسی انتقام ہے، خیبرپختونخوا پولیس نے فائرنگ اور شیلنگ سے تین شہریوں کو زخمی کرکے خود قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس بننے کے بجائے اپنا آئینی کردار ادا کرے۔ ڈیرہ اسماعیل خان واقعے میں ملوث پولیس اہل کاروں کے غیرقانونی اقدام کے خلاف کارروائی کی جائے۔