لاہور: نو منتخب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت ہوا جس میں انہوں نے واثق قیوم سے عہدے کا حلف لیا جو بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے تھے۔
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ واثق قیوم کے سوا کسی نے کاغذ جمع نہیں کرائے اور وہ بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کسی رکن نے اپنی وفاداری تبدیل نہیں کی، یہ میری نہیں بلکہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیت ہے۔
نو منتخب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے حلف اٹھا لیا
03:50 PM, 31 Jul, 2022