اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا تھا۔
انہوں نے جھل مگسی کا دورہ بھی کیا تھا جس دوران متاثرین کے ریسکیو، ان کی ریلیف اور بحالی کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔