واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن ایک مرتبہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور از خود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے تاہم ان کی طبیعت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی طبیعت بہتر ہے جبکہ ان میں وائرس کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں تاہم وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے تک وائٹ ہاﺅس میں ہی قرنطینہ اختیار کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ 9 دن پہلے بھی مثبت آیا تھا جبکہ گزشتہ روز امریکہ میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے تھے۔
امریکی صدر جوبائیڈن دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
09:54 AM, 31 Jul, 2022