اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر آصف زرداری پر برس پڑے ،لاک ڈاؤ ن لاک ڈاؤ ن ،زرداری صاحب آپ کیا چاہتے ہیں ۔
بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس اور کراچی میں لاک ڈائون پر اسد عمر نے سندھ حکومت شدید تنقید کا نشانہ بنا تےہوئے کہا کہ جو انڈیا میں ہوا وہ تباہی دنیا نے دیکھی ،برائے مہر بانی کرونارسپانس کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔
اسد عمر کا کہنا ہے بلاول بھٹو زردلاری کہہ رہے ہیں کہ جو بھارت میں ہوا اگر کراچی میں ہوا تو وزیر اعظم ذمہ دار ہیں ،انہوں کے کہا زرداری جو کچھ انڈیا میں ہوا لاک ڈائون لگانے کے بعد پوری دنیا نے دیکھا ہے ،انڈیا میں کروڑوں لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا گیا جو آج تک غربت سے نکالنے نہیں جا سکے ،انڈیا کی معیشت 7فیصد سکڑ گئی ۔
انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے پچھلے سال آپ نے ایک اجلاس میں مجھے کہا تھا کہ آپ امپیریل سٹڈی پر یقین رکھتے ہیں جس نے ایک ہی دن میں پاکستان میں 78 ہزار اموات کی پیش گوئی کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ یہ واضح طور پر ایک ایسا موضوع ہے جسے آپ اچھی طرح نہیں سمجھتے،برائے مہر بانی کورونارسپانس کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے ۔ زندگی اور معاش دونوں کی حفاظت کے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر مبنی حکمت عملی نے بہترین نتائج پیدا کیے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستانی معیشت آزادی کے بعد سے بدترین سال تھا،اسو قت کرونا سے ہندوستان میں اموات پاکستان سے 3 گنا زیادہ ہیں۔