ریاض: سعودی حکومت نے سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کر دی اور ان ممالک کے شہری 90 دن کے ویزے پر سعودی عرب آ سکتے ہیں۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی ویزے آن لائن الیکٹرانک سسٹم سے جاری ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق فہرست میں امریکا، کینیڈا، آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ 49 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش شامل نہیں۔
سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت ہو گی۔
سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والوں کو بغیر قرنطینہ داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحوں کو صرف ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہو گا۔