وبا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت وہی کر رہی جیسے مودی نے کیا تھا، حماد اظہر

وبا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت وہی کر رہی جیسے مودی نے کیا تھا، حماد اظہر
کیپشن: وبا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت وہی کر رہی جیسے مودی نے کیا تھا، حماد اظہر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیکھنا چاہیے کہ کس طرح عالمی سطح پر وبا سے نمٹا جا رہا ہے۔

 اپنی ٹوئٹ میں حماد اظہر نے لکھا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت ویسے ہی ک ررہی ہے جیسے مودی سرکار نے گزشتہ سال بھارت میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو سیکھنا چاہیے کہ کس طرح عالمی سطح پر وبا سے نمٹا جا رہا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رینما حلیم عادل شیخ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ حُکومت کے ظُلم اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ کراچی سے 35 کلومیٹر دور کاٹھور پر اندروں مُلک سے  کراچی آنے والی بسوں کو روک لیا گیا.

مسافر در بدر ۔ یہ وہ مسافر ہیں جو نادر شاہی لاک ڈاؤں سے پہلے بسوں میں سوار ہوچُکے تھے۔ این سی او سی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ 

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔