اسلام آباد: کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی کامیابی سے خائف ہے جب کشمیر پریمیئر لیگ ہو گی تو کشمیرکا معاملہ بھی اٹھےگا۔
شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی ایل کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل لیول کی سیکیورٹی دیں گے اور کشمیر پریمیئر لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، گلگت بلتستان میں بھی کے پی ایل طرز کی کرکٹ سیریز شروع ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی سے خائف ہے، آئی پی ایل میں کشمیری نوجوانوں کو ٹیم سے نکالاگیا ، کشمیر پریمیئر لیگ 27 ممالک میں نشر ہو گی جب کشمیر پریمیئر لیگ ہوگی تو کشمیر کا معاملہ اٹھےگا۔
انہوں نےکہا کہ دنیا کو باور کرائیں گے کہ کشمیر کے لوگ کتنے باصلاحیت ہیں اور آئی سی سی سے درخواست کروں گا کہ معاملے کا نوٹس لے۔