سلامتی کونسل کی صدارت بھارت کے حوالے ،پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا 

Zahid Hafeez Chaudary,Foreign Office,FO,UN Security Council

اسلام آباد :سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے بھارت کے پاس جانے پر پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ،دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ انگریزی حروف تہجی کے اعتبار سے اپنا نام آنے پر ہر رکن ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری ایک ماہ کے لئے انجام دیتا ہے۔

 بھارت کے ایک ماہ کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سلامتی کونسل کے صدرکی ذمہ داری اجلاس کا انتظام وانصرام کرنا ہوتا ہے اوروہ قواعدوضوابط کے مطابق اسے چلانے کا پابند ہوتا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ بھارت سلامتی  کونسل کی صدارت کے لئے وضع کردہ متعلقہ قاعدہ واقدار کی پاسداری اور احترام کرے گا ،زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم بھار ت کو سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد کشمیر کی قرارداووں کے حل کرنے کی ذمہ داری کا احساس ضرور دلوائیں گے ۔