اسلام آباد:وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے .
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک روپے 71 پیسے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا۔