نیب صرف انتقام کا نشانہ بنا رہا، امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، زرداری

نیب صرف انتقام کا نشانہ بنا رہا، امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، زرداری
کیپشن: نیب صرف انتقام کا نشانہ بنا رہا، امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، زرداری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) کو جواب جمع کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق آصف زرداری نے  اپنے وکلا کے زریعے نیب کو بتایا کہ امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں اور جس سال اپارٹمنٹ خریدا اسی سال ہی فروخت کر دیا گیا جبکہ نیب صرف انتقامی نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب فلیٹ خریدا اس وقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا اور امریکہ اپنے علاج کے لیے گیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق صدر نے نیویارک فلیٹ کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر پر 5 لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں امریکہ میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 20 جولائی کو نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کیلئے نوٹس بھجوایا تھا۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔