کابل :امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا کے ساتھ ہی جہاں افغان حکومت اور طالبان میں لڑائیاں جاری ہیں وہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ نے افغان ہسپتال پر بمباری کر دی ۔
ذرائع افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں بھارتی فضائیہ نے ہسپتال پر بمباری کر دی ، ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں بھارتی فضائیہ نے ہسپتال پر بمباری کی ،افغان طالبان کا کہنا ہے بھارتی فضائیہ کی بمباری سے ہسپتال میں آگ لگ گئی اور عمارت تباہ ہوگئی۔
افغانستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ جہاں افغان طالبان اور حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے وہیں طالبان تیزی سے کابل کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں ،گزشتہ رات افغان طالبان نے ہرات شہر کے اندر داخل ہو کر ائیر پورٹ کے درمیان کئی اہم مقامات پر اپنے کنٹرول کا دعویٰ کر دیا ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے ہرات شہر کے اندر داخل ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے ، افغانستان کے تیسرے بڑے شہر کے اندر اور اردگرد کے متعدد مقامات پر شدید لڑائی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے طالبان نے ہرات میں ضلع گوذارا ، ضلع کرخ اور اور ائیر پورٹ کے درمیان کئی اہم مقامات پر بھی اپنا کنٹرول قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔