بھارتی دھمکی کے باوجود سری لنکا کے کھلاڑی نے کے پی ایل کھیلنے کا اعلان کردیا

05:47 PM, 31 Jul, 2021

کراچی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کی دھمکی کو خاطر میں نہ لاکر ایک کھلاڑی انٹرنیشنل کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر لیگ میں حصہ لیا تو ان کے لیے بھارت کے دروازے بند ہوں گے اور وہ کبھی بھارتی لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بھارتی عہدیدار کی دھمکی پر کئی انٹرنیشنل کھلاڑی ہرشل گبز، مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

 واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔

لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ 6 غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے اچانک دستبردار ہوگئے۔

کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ کشمیر لیگ میں گئے تو بھارت میں گھسنے نہیں دیں گے، کشمیر لیگ کھیلی تو آئندہ بھارت کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے سی ای او نے انگلش بورڈز کو بھی دھمکایا ہے۔

مزیدخبریں