لاہور : کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر شہر لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کے 13 ہاٹ سپاٹ علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کو فوری مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ علامہ اقبال ٹاون میں ای ایم ای سوسائٹی اور ایل بلاک جوہر ٹاون، عزیز بھٹی ٹاون کے سی بلاک گرین سٹی میں لاک ڈاون کی تجویز دی گئی۔
کینٹ میں 6 تا 9 بی شامی روڈ، شالامار کے علاقوں انگوری باغ سکیم، یو ای ٹی بیگم پورہ، مجاہدہ آباد پر سمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تجویز دی گئی۔ داتا گنج بخش ٹاون کے علاقوں میں ملک پارک، موہنی روڈ بلال گنج، سنت نگر، ریواز گارڈن، ساندہ، شاہ جمال، اسلام پورہ میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تجویز سامنے آئی۔
سمن آباد کے علاقوں میں مسلم ٹاون، پی این ٹی کالونی، عمر بلاک، وحدت کالونی، گلشن راوی، شیخ زید رہائشی کالونی اور مسلم ٹاون 100 تا 146 بی بلاک میں لاک ڈاون لگانے کی تجویز دی گئی۔ گلبرگ ٹاون میں 140 تا 180 ایچ بلاک ماڈل، شالامار ٹاون میں 174 امان پارک کالج روڈ پر لاک ڈاون لگانے کی تجویز دی گئی۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت لگانے کے احکامات محکمہ صحت جاری کرے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔