جنوبی پنجاب کے عوام سے پی ٹی آئی نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا،وزیرخارجہ

Shah Mehmood Qureshi,PTI,Punjab Province

ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا جنوبی پنجاب کے عوام سے پی ٹی آئی نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ مختص ہوگیا ہے،بہاولپور میں بننے والے سیکرٹریٹ کیلئے 30 ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پور ا کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تجزیہ ہے کہ سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ،آپ دیکھیں گے تحریک انصاف بہت جلد سندھ میں بھی حکومت بنائے گی ،پی ٹی آئی ہی سندھ کے عوام کے مسائل حل کرے گی ،سندھ سمیت کراچی میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگائیں گے،عوامی طاقت سے ہی پی ٹی آئی کشمیر میںحکومت بنانے جا رہی ہے ،انہوں نے کہا 118 نئے ترقیاتی منصوبوں میں سے 117 منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا رکاوٹیں بھی آتی ہیں ممبران کی کاوشوں سے دور ہو جاتی ہیں ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مشکور ہیں ۔