افغان طالبان نے بالآخر ائیر پورٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا 

03:51 PM, 31 Jul, 2021

کابل:افغانستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ جہاں افغان طالبان اور حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے وہیں طالبان تیزی سے کابل کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں ،گزشتہ رات افغان طالبان نے ہرات شہر کے اندر داخل ہو کر ائیر پورٹ کے درمیان کئی اہم مقامات پر اپنے کنٹرول کا دعویٰ کر دیا ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے ہرات شہر کے اندر داخل ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے ، افغانستان کے تیسرے بڑے شہر کے اندر اور اردگرد کے متعدد مقامات پر شدید لڑائی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے طالبان نے ہرات میں ضلع گوذارا ، ضلع کرخ اور اور ائیر پورٹ کے درمیان کئی اہم مقامات پر بھی اپنا کنٹرول قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزیدخبریں