اسلام آباد:حریت رہنما مشعال ملک نے آئی سی سی سے کرکٹ کے میدانوں میں بھی بھارتی دہشتگردی کو روکنے کا مطالبہ کر دیا ،ہر شل گبز کے انکشافات نے پوری دنیا کے سامنے بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیاہے ۔
مشعال ملک نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدانوں اور کھلاڑیوں کو ڈرا دھمکا کر کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے پر آئی سی سی کو سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے ،انہوں نے کہا بھارت کو کشمیر لفظ سے اتنی نفرت ہے وہ کرکٹ کے میدانوں میں تو کیا مودی پوری دنیا میں بھی کشمیر کا لفظ سننا پسند نہیں کرتا ۔
مشعال ملک کا کہنا تھا بھارت لفظ کشمیر کو دنیا سے مٹانا چاہتا ہے ،بھارتی انتہا پسند حکومت کھیل کے میدان میں بھی کشمیر سے خوفزدہ ہے ،عالمی پلیئرز کو کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کیلئے ان پر پریشر ڈال رہا ہے ،آئی سی سی کو بھارت کے اس طرح کے دہشتگردانہ اقدام کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔