نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع 

02:49 PM, 31 Jul, 2021

اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس  میں گرفتارمرکزی ملزم ظاہر جعفر  کے ریمانڈ میں  عدالت نے مزید دو دن  کی توسیع کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس  میں گرفتارمرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ۔ ملزم ظاہر جعفر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مدعی کے وکیل شاہ خاور نے مزید ریمانڈ دینے کی حمایت   میں دلائل دیئے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ ایسی چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں چالیس گھنٹے کی فوٹیج میں بہت سی نئی چیزیں سامنے آئی ہیں ۔

ملزم کے وکیل نےمزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت   کرتے ہوئے عدالت کوبتایا  کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرا لیا گیا ہے۔  ملزم سے ریکوری ہو چکی ہے ۔ مزید جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟ 

پولیس کی جانب سے ملزم کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے تین دن کی بجائے ملزم کا دو دن کا  جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

مزیدخبریں