حکومت   مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ، چینی 22 روپے  کلو تک مہنگی فروخت

02:22 PM, 31 Jul, 2021

اسلام آباد : حکومت سرکاری ریٹیل قیمت پر چینی کی فراہمی میں ناکام   ہوگئی ۔ شہری ریٹیل قیمت سے 21.76 روپے کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور   ہیں۔ سرکاری ریٹیل قیمت 88.24  جبکہ مارکیٹ  میں  110 روپے ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ، ملک میں چینی 102 سے 110 روپے فی کلو میں فروخت  ہورہی ہے ۔ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی میں چینی کی قیمت 110 روپے کلو تک ہے ۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،ملتان، کوئٹہ میں بھی چینی 110 روپے کلو تک فروخت  ہو رہی ہے۔  سیالکوٹ,گوجرانوالہ میں چینی کی قیمت 105 روپے کلو تک ہے۔فیصل آباد،بہاولپور،حیدر آباد میں چینی 105 روپے کلو تک میں  بک رہی ہے۔

لاڑکانہ ، پشاور ، بنوں میں بھی چینی کی قیمت 105 روپے کلو تک ہے ۔سرگودھا،سکھر،خضدار میں چینی کی قیمت 104 روپے کلو تک ہے۔حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 88.24 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں