نور مقدم قتل کیس،میرا بس چلے تو ملزم کو گولی ماردوں : شیخ رشید

نور مقدم قتل کیس،میرا بس چلے تو ملزم کو گولی ماردوں : شیخ رشید
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے ملزم کو  کسی صورت نہیں جھوڑیں گے ۔میرا بس چلے تو میں ملزم ظاہر جعفر کو گولی ماردوں۔

                    

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نےراولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت پاک چین تعلقات خراب نہیں کر سکتی ۔لال حویلی فائرنگ سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ کو تھریٹس ہیں مگر ڈرنے والا نہیں،۔اسلام آباد حساس شہر ہے  راولپنڈی اسلام آباد کے اندر   190 مزید کیمرے لگائیں گے ۔

 کشمیر میں وزیر اعظم کون ہوگا ؟ یہ وزیر اعظم کو ہی پتہ ہے، میں نے پہلے کہا تھا پی پی دوسرے نون تیسرے نمبر پر ہوگی ویسا ہی ہوا    ، سیاست دان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ 8 ماہ میں الیکشن ہونے جارہے ہیں میں نے بہت پہلے کہا تھا نون سے شین نکلے گی ،عام انتخابات اپنے وقت پر 2023 میں ہی ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سندھ کے اندر  بھی حکومت بنائیں گے  ،سندھ میں لاک ڈاؤن لگا کر وہ خود اپنا نقصان کریں گے  ۔وزیر اعظم کے سمارٹ لال ڈاؤن کو کاپی کیا جائے۔ساری دنیا نے جس کی تعریف کی ہے۔حکومت کے ان آخری دو سال میں صرف غریبوں کے لئے کام کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  راولپنڈی کا نالہ لئی ترجیح ہے راولپنڈی لئی ایکسپریس بن گئی تو سیاست سے ریٹائر ہوجاوں گا، یہ مکمل کرکے مجھے سکون ملے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ تمام 1140 ڈیلی ویجز ملازمین کو انگوٹھا رکھ کر اسی سال مستقل کراؤں گا۔

  جھنگی سیداں میں وزیر اعظم پیکج کے تحت ورکرز کو فلیٹس دیں گے۔  سینٹری ورکرز کو اسلام آباد سی ڈی اے میں بھی بھرتی کریں گے ۔ کرسچن اچھے لگتے ہیں ۔  پیدائش بھی ہولی فیملی اسپتال میں ہوئی، تعلیم بھی مشنری تعلیمی اداروں سے حاصل کی عنقریب آپ اچھی اچھی خبریں سنیں گے، وقار النساء جلد یونیورسٹی بن رہی ہے۔

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیورز کو چھڑوادیا ہے۔ وہ غریب لوگ ہیں ۔دن میں کام کرتے ہیں رات کو ٹیکسی چلاتے ہیں ان کے پاس کھانے کو روٹی نہیں ہے۔