اسلام آباد : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں ۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے،اب اگر عالمی منڈی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے تو گزشتہ 2 بار قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا تھی؟ہر روز کسی نے کسی چیر کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جاتی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پہلے ہی عوام اس حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے،کیا حکمرانوں کو مہنگائی کی سونامی بنی گالا کے پہاڑوں سے نظر نہیں آتی؟ اپنی نااہلی کی سزا یہ حکومت عوام کو دے رہی ہے،حکومت عوام پر اب رحم کرے۔