صدف کنول کے شوہر کی خدمت کے حوالے سے بیان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

صدف کنول کے شوہر کی خدمت کے حوالے سے بیان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
سورس: فائل فوٹو

لاہور : شوہر کی خدمت کے حوالے سےاداکارہ صدف کنول کے بیان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ ان کے بیان کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے جبکہ کچھ افراد خصوصاً آزاد خیال خواتین اس کی مخالفت بھی کر رہی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہیں ۔ انہوں نے ایک شو کے دوران شوہر کی خدمت کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری  حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی اور ازدواجی اصولوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول نے کہا میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

صدف کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے شہروز سبزواری کاکہنا تھا کہ مرد بھی عورت کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ ذمہ داری صرف عورت ہی ادا کرسکتی ہے، مرد اس کے قریب بھی نہیں جاسکتا۔