سر پر گیند لگنے کے باعث اعظم خان دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر

08:59 AM, 31 Jul, 2021

جارج ٹاؤن : مڈل آرڈر بلے باز اور سابق پاکستانی کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اورتیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو گزشتہ روز نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ نیورو سرجن نے انجری کا جائزہ لینے کے لیے انہیں مزید 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعظم خان آج اور کل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ پیر کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں