اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جولائی میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب کا ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ جو اس مہینہ میں سب سے زیادہ اور ہدف سے بھی 22 فیصد زیادہ ہے۔
I commend efforts of FBR in achieving record revenue collection in July. As of now collection is Rs.410 bn which is highest ever in month of July - & around 22% above required target for the month. This is a reflection of govt's policies for sustained economic growth & revival.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 31, 2021
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ہدف سے زائد ریونیو اکٹھا کرنا مستحکم حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جن سے معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف سے 68ارب روپےسے زائد حاصل کر لیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف 342ارب روپے تھا جبکہ 30 جولائی تک ایف بی آر نے 410ارب روپے جمع کر لیے جبکہ ابھی جولائی کا مہینہ ختم ہونے میں ابھی ایک روز باقی ہے۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں135ارب ، سیلز ٹیکس کی مد میں 190ارب ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں22ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 63ارب روپے جمع کیے ہیں۔