ایف بی آر : جولائی میں ہدف سے 68 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل 

ایف بی آر : جولائی میں ہدف سے 68 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف سے  68ارب روپےسے زائد حاصل کر لیا۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف 342ارب روپے تھا جبکہ 30 جولائی تک ایف بی آر نے 410ارب روپے جمع کر لیے جبکہ ابھی جولائی کا مہینہ ختم ہونے میں ابھی ایک روز باقی ہے۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں135ارب ، سیلز ٹیکس کی مد میں 190ارب  ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں22ارب  اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 63ارب روپے جمع کیے  ہیں۔