گیانا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔۔ قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے گیانا میں ٹریننگ کی ۔
نیو نیوز کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ جمعرات کو ہوئی تھی۔ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے مکمل رزلٹ آنا باقی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور براڈکاسٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ابھی آنا باقی ہیں۔ دریں اثنا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ جارج ٹاؤن میں موسم مستقل طور پر ابر آلود رہے گا ۔
ادھر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اس کیلئے ویکسی نیشن اور میدان میں مقررہ فاصلوں کی شرط رکھی گئی ہے