کراچی: بھارتی کورونا پھیل جانے پر کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ بغیر وجہ کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ سڑکوں پر ویکسی نیشن کارڈ چیک کیے جائیں گے۔ بازار بند ہیں۔ ڈبل سواری پر پابندی ہے۔
سندھ حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند ہے ۔کار میں صرف 2افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہے ۔ ریٹیل کا تمام کاروبار بھی بند ہے ۔کریانہ ،سبزی،دودھ،بیکری کی دکانیں شام 6بجے تک کھولی جا سکتی ہے۔ ایکسپورٹ انڈسٹری،میڈیکل اسٹورز،پٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈیلیوری کی چھوٹ ہے۔ سرکاری دفاتر بھی ایک ہفتے کیلئے بند ہیں۔ تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈائون نافذ رہے گاجس میں شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ،بیماری کی صورت میں دو افراد گاڑی میں سوار ہوسکتے ہیں کسی کو غیر ضروری گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ہوم ڈیلیوری کے لیے ڈیلیوری بوائے کو ویکسینشن کارڈ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ سے پہلے پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دینا ضروری ہوگا، نماز جنازہ میں بھی قریبی رشتے دار شرکت کریں گے ،باہر نکلنے والے تمام شہریوں کیلئے شناختی کارڈ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ، 2سے زائد افراد گاڑیوں میں سفر نہیں کرسکتے،سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی،دودھ کی دکانیں،گوشت،کریانہ اوربیکری صبح6سے شام6بجے تک کھلی رہیں گی۔
سماجی مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی سرگرمیوں ،55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی ہے۔صوبے بھرکےسرکاری اور نجی دفاتر بند ہونگے،صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والےاداروں کےعلاوہ دفاتر بند ہونگے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شہروں میں اورصوبوں کےدرمیان ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی،منتخب سرکاری دفاتر کیلئے مخصو ص گاڑیوں کو ہی اجازت ہو گی ،عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ، نماز جنازہ اور تدفین میں عزیزواقارب شرکت کرسکیں گے جبکہ نماز جنازہ اور تدفین کے لیے علاقہ ایس ایچ او سے اجازت لینا ہوگی ریسٹورینٹس صرف ڈلیوری کریں گےاور اسٹاف کی ویکسینیشن ہونا ضروری ہے ڈلیوری بوائے کو ویکسینیشن کارڈ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔