کورونا کی صورتحال خطرناک ، مثبت کیسز کی شرح پھر ساڑھے 8 فیصد ہوگئی، 5 ہزار نئے کیس رپورٹ

07:03 AM, 31 Jul, 2021

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی صورتحال ایک بار پھر پریشان کن ہوگئی ہے ۔ بھارتی کورونا کے یومیہ کیسز اور اموات میں روزبروز خطرناک حد تک اضافہ  ہورہا ہے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران  مزید 65 مریض جاں بحق ہوگئے ۔ اموات کی تعداد 23ہزار، 358 ہوگئی.

این سی اوسی کے مطابق  گزشتہ روز 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 4 ہزار، 950 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی تعداد 10لاکھ،،،29ہزار811 تک جا پہنچی ۔ مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

مزیدخبریں