لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

لاہور میں نامعلوم ملزمان نے  فائرنگ کر کے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر احمد علی چھٹہ کو قتل کرنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر احمد علی چھٹہ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پروفیسر احمد علی چھٹہ کو سر میں گولی ماری گئی وہ فارم ہاؤس پر قربانی کے جانور دیکھنے جا رہے تھے کہ ملتان روڈ پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پروفیسرکے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔