ڈیرہ غازی خان سے بھارتی جاسوس راجو گرفتار ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

08:39 PM, 31 Jul, 2019

ڈی جی خان : بارڈر ملٹری فورس ( بی ایم پی ) نے مبینہ بھارتی جاسوس کو حراست میں لے لیا ہے ، راجو نامی بھارتی باشندے کو بھارتی سرحد کے قریبی علاقے راکھی گاج سے حراست میں لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری فورس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی سرحد کے قریبی علاقے سے ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے جس کا نام راجو بتایا جا رہا ہے .

راجو کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے راکھی گاج سے حراست میں لیا گیا ہے ، گرفتار کیے گئے بھارتی باشندے کا نام راجو لکشمن بتایا جا رہا ہے.

جس کا تعلق بھارتی علاقے راجستھان سے بتایا جا رہا ہے ، بھارتی جاسوس کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں