نوجوان شارٹ کٹ کو بھول جائیں ، میرٹ ، قانون پر عملداری کو یقینی بنائیں :آرمی چیف

نوجوان شارٹ کٹ کو بھول جائیں ، میرٹ ، قانون پر عملداری کو یقینی بنائیں :آرمی چیف
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کو ترقی کی منازل طے کرانے میں کردار ادا کریں ، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے قومی چیلنجز کا سامنا بہادری سے کیا ، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے ، ملک باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر سے انٹرن شپ مکمل کرنے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے .

پاکستانی قوم اور مسلح افواج قومی چیلنجز کا سامنا بہادری سے کررہے ہیں ، پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے .

پاکستان کا گزشتہ دو دہائیوں سے بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کی طرف نہ دیکھیں بلکہ قانون پر عملداری کو اپنا شعار بنائیں اور ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دیں ۔