واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

05:11 PM, 31 Jul, 2019

نیویارک : پیغام رسانی کی مقبول موبائل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ، ایک ہی نمبر دو ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکے گا.

تفصیلات کے مطابق معروف موبائل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہے ، اب صارفین ایک ہی نمبر کے واٹس ایپ کو دو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے ۔

اب واٹس ایپ کو ویب سائٹ پر بھی بغیر کیو آر کوڈ استعمال کیا جا سکے گا, نئے فیچر سے صارفین واٹس ایپ کو کیو آر کوڈ کے بغیر بھی واٹس ایپ پر استعمال کر سکیں گے ۔

واٹس ایپ اس وقت صرف چیٹ انٹرفیس کو سپورٹ کر رہا ہے جس میں واٹس ایپ ویڈیو کال کا فیچر موجود نہیں ہے ۔

مزیدخبریں